تازہ ترینرجحانلائف اسٹائل

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر “ہلک ہوگن” 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

شیئر کریں

1980 کی دہائی کے معروف ریسلر “ہلک ہوگن” کا انتقال:

پروفیشنل ریسلنگ کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنانے والے مشہور ریسلر ہلک ہوگن اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔

وہ 71 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ یہ خبر امریکی میڈیا نے جمعرات کے روز جاری کی ہے۔

این بی سی نیوز کے مطابق،

ہلک ہوگن کی وفات فلوریڈا میں ان کے اپنے گھر پر ہوئی ہے۔

ان کے مینیجر کرس وولو نے اس خبر کی تصدیق کی، اور ٹی ایم زیڈ نے بھی اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ہلک ہوگن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جان کر دلی افسوس ہوا ہے کہ ہال آف فیم کے رکن ہلک ہوگن اب ہمارے ساتھ نہیں رہے۔

وہ چند انتہائی اہم شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے 1980 کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو عالمی سطح پر متعارف کروایا اور مقبولیت دلائی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے پیغام میں ہلک ہوگن کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیے:

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

تازہ ترین اپڈیٹس کے لیے ڈے نیوز کو گوگل نیوز، انسٹاگرام، یوٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک پر فالو کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button